مسئلہ کشمیرکی صورتحال ، روس کھل کرسامنے آگیا،زبردست پیشکش کردی

17  اگست‬‮  2019

نیویارک (آئی این پی) روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

روس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تصفیہ طلب امور میں کردار ادا کرنے کی خواہش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور ویٹو پاور کا حامل ملک ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔روس کی جانب سے کردار ادا کرنے کی پیشکش اقوام متحدہ میں اس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کی ہے۔روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے موقف اپنایا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔دمتری پولیانسکی نے لکھا ہے کہ خواہش مند ہیں کہ اسلام آباد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔روسی مندوب نے کہا ہے کہ آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔دمتری پولیانسکی نے روس کو پاکستان اور بھارت کا دوست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1972 میں طے پانے والے شملہ معاہدے، 1999 میں ہونے والے معاہدہ لاہور اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…