وزیراعظم عمران خان کا دورہ،امریکہ کاپاکستان سے ایک بار پھر”ڈومور“ کا مطالبہ،بڑے اعتراضات اُٹھادیئے

22  جولائی  2019

واشنگٹن(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانا والا تعاون کافی نہیں مزید تعاون کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی  کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے ’بیک گراؤنڈ بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رو برو ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی

اور ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری اور ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میٹنگ میں ٹی او آر طے پا گئے ہیں تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امریکا تمام حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان سے ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں اور پاکستان کیلئے بہترین موقع ہے کہ طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اْٹھا کر افغانستان میں امن بحال کروائے۔امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان پر افغان امن عمل میں ٹھوس کردار ادا کرنے اور اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر دباؤ ڈالا جائے گا اور پاکستان کو عسکری تنظیموں سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔شکیل آفریدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستانی جیل میں ہے اور ہم اْس ملک کے قوانین اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ دیکھا جائے گا کہ شکیل آفریدی کیساتھ جیل میں کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور اس معاملے پر پاکستانی حکام سے بات بھی کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ بے شک پاکستانی میڈیا کے خدوخال مختلف ہیں لیکن وہاں صحافیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے جس پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی میڈیا پر بہت پابندیاں لگی ہیں جو نا صرف ناقابل قبول ہیں بلکہ اس پر امریکا کو سخت تحفظات بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…