’’ میرے گھر میں گھس کر حملہ کرنیوالا بھارت آج ہمارے پیروں کے نیچے ‘‘ فیصل واوڈا نے تباہ شدہ بھارتی طیارے پر پاکستانی پرچم لہرادیا

28  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے اور پاکستانی پرچم اٹھائے لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا ایل او سی کے قریب پہنچ گئے، تباہ شدہ بھارتی طیارے پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ میرے گھر میں گھس کر حملہ کرنے والا بھارت آج ہمارے پیروں کے نیچے ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی

ہونے کے ناطے اپنے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ آج بھارت میرے پائوں کے نیچے ہے کیونکہ اس نے میرے گھر میں گھس کے وار کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا اپنے انوکھے انداز کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں۔کبھی مہنگی گاڑیوں میں پارلیمنٹ آمد تو کبھی آپریشن ختم ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ہتھیار سمیت پہنچ جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…