کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر، کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے ناکام حملے کے بعد خیبرپختونخواہ کے علاقے لوئر اورکزئی کے کلایا بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق، 35سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق ہو گئے

جبکہ 35سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکہ مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا ۔خیال رہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے 3 مسلح دہشت گرد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے اپنی گاڑی چینی قونصل خانے سے کافی دور کھڑی کی اور قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بم کا دھماکا کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کے ہوتے ہی شہر بھر سے ریڈ زون میں واقع چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں کافی دور تک سنائی دی گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔ چینی قونصل خانے میں تین دہشتگردوں نے آج داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی

بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں حالات قابو میں ہیں اور تمام تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہےجبکہ قونصل خانہ کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے۔ علاقے کو جلدہی مکمل کلیئر کر دیا جائیگا۔ دہشتگردوں کے قبضے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق اس طرح کی حرکات کچھ بھارت اور کچھ دوسرے دہشتگرد کررہے ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…