نواز شریف کو انتقام کی آگ کانشانہ بنایا گیا ، اس میں کس کا ہاتھ ہے؟قریبی ساتھی پھٹ پڑے

  جمعرات‬‮ 13 ستمبر‬‮ 2018  |  12:39

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کیوں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا،نواز شریف کو انتقام کی آگ کانشانہ بنایا گیا ہے، اس میں کس کا ہاتھ ہے؟ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوانتقامی نشانہ بنانے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تکلیف اور صدمہ پوری زندگی کا روگ ہے، یہ المیہ اور صدمہ متاثرین کو پوری زندگی یاد رہے گا۔انہوں نے کہا

کہ لوگوں کا رویہ تکلیف دہ رہا اور اب بھی ہے،بچوں کے حالات بھی تنگ کیے گئے اور اب بھی طنز کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ بچے آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں