عمران خان کے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے خواب چکنا چور؟ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،آصف زرداری صدر پاکستان ،سابق صدر نے خاموشی سے کیا بڑا کام کردیا؟تہلکہ خیز انکشاف

30  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کان  منہ دیکھتے رہ گئے، آصف زرداری نے اپنا کام کر دکھایا ،سابق صدر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے۔آزاد امیدواران اور بلوچستان کی حمایت گیم پلٹ دے گی،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں الجھی رہیں، تاہم اب یہ مرحلہ بھی ختم ہوگیا۔

اب تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی حلقوں میں جلسے جلسوں اور کارنر میٹنگز کے ذریعے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر رہنمائوں اور کارکنوں کی بغاوت اور احتجاج سیاسی جماعتوں کی قیادت کیلئے سر درد کا باعث بنی رہی۔سب سے مشکل صورتحال پاکستان تحریک انصاف کیلئے رہی۔تاہم اس تمام صورتحال میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری خاموشی اختیار کیے رہے۔اب ملک میں آئندہ انتخابات کے بعد کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ معروف صحافی و اینکر محمد مالک نے دعوی کیا ہے کہ آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ محمد مالک کا مزید دعویٰ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر آصف زرداری کو صدر مملکت بنانے کیلئے راضی ہو چکے ہیں۔آصف زرداری گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے۔آزاد امیدواران اور بلوچستان کی حمایت گیم پلٹ دے گی،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔یہ صورت حال سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ شاید وہ پیپلز پارٹی سے اتنے بڑے اپ سیٹ کی امید نہیں رکھتی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…