منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک) سندھ حکومت نے صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے

تمام گاڑی مالکان کو 30 جون 2026 تک روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس ڈیجیٹل کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹرانسپورٹ شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جعلی دستاویزات کے خاتمے کے لیے تمام پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو آن لائن نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اس عمل کے لیے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گاڑی مالک اور ٹرانسپورٹر کو تصدیق شدہ اور آن لائن دستیاب دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے کاغذی ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوگا، جبکہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے بھی نجات ملے گی۔شرجیل میمن نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ مقررہ تاریخ کے بعد تمام دستی روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس غیر مؤثر سمجھے جائیں گے، جبکہ صرف ڈیجیٹل دستاویزات ہی قابل قبول ہوں گی۔فیلڈ دفاتر کو روزانہ ایک ہزار اندراجات مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تاکہ تمام عمل مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔

ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز کو بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ وہ فوری رجسٹریشن کرا سکیں۔صوبائی وزیر نے خبردار کیا کہ 30 جون کے بعد جن گاڑیوں کے پاس ڈیجیٹل کاغذات موجود نہیں ہوں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نظام میں شفافیت لانا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…