اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ جو لندن میں زیر علاج ہیں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ شریف خاندان کے ترجمان کا بیگم کلثوم نواز کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ شدید بیمار ہیں اور کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کیخرابی کے باعث میاں نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ میر ی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل
