پڑھی لکھی کابینہ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،کابینہ میں شامل وزراء کتنے تعلیم یافتہ ہیں؟حیرت انگیز تفصیلات جاری

4  اگست‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی کابینہ میں شامل متعدد وزراء نے غیر ملکی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کررکھی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیلیفورنیا یونیورسٹی امریکہ اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کے مضمون میں گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔اسحاق ڈار نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہیلے کالج سے بی کام کی ڈگری حاصل کی

جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس برطانیہ کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ ملی جہاں انہوں نے چارٹرڈ اکاونٹینسی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔کابینہ میں شامل خواجہ محمد آصف نے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔احسن اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے میکنیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر بعد میں یونیورسٹی آف پینسیلوانیا کے واہرٹن سکول سے ایم بی اے کیا۔نئی کابینہ میں شامل خرم دستگیرنے سینٹ جوزف ہائی سکول گجرانوالہ اور کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے باوڈن کالج سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔سعد رفیق نے ایم اے او کالج میں داخلہ لیا۔ انہوں نے پہلے بی اے سیاسیات اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کی۔اکرم درانی نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ ریاض حسین پیرزادہ نے یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ بلیغ الرحمن نے صادق پبلک سکول بہاولپور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف پینسیلوانیا امریکہ سے الیکڑیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔مشاہد اللہ خان نے اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اردو لاء کالج جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

کابینہ میں طلال چوہدری نے ایل ایل بی اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔انوشہ رحمان نے یونیورسٹی کالج لندن سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔طارق افضل چوہدری نے ایف جی سر سید کالج مال روڈ راولپنڈی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان بھی پاس کر رکھا ہے۔کابینہ میں شامل زاہد حامدنے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ میں بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کی۔مریم اورنگزیب نے فیڈرل گورنمنٹ کالج اسلام آباد سے گریجویشن مکمل کی جس کے بعد انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے کنگ کالج لندن سے انوائرنمنٹل اینڈ ڈویلپمنٹ پالیسی میں ایم اے بھی کر رکھا ہے۔نئی وفاقی کابینہ میں شامل صلاح الدین ترمزی اورعبد القادر بلوچ فوج سے اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ ہیں۔وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔کامران مائیکل نے پنجاب یونیورسٹی سے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر پرویز ملک نے برطانیہ کی آسٹن یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔وفاقی وزیررانا تنویرحسین نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔کابینہ میں شامل ممتاز احمد تارڑنے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

چوہدری محمد برجیس طاہرنے بھی پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹر اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔سابق صدر پاکستان فاروق احمد لغاری کے بیٹے اویس لغاری بھی نئی وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔ اویس لغاری نے ایچی سن کالج لاہور سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد اعلی تعلیم امریکہ سے حاصل کی اور وہ یونیورسٹی آف روچسٹر امریکہ سے گریجویٹ ہوئے ہیں۔کابینہ میں شامل نئے وزیرعثمان ابراہیم نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی اور پھر لنکنز ان برطانیہ سے بیرسٹر ایٹ لا مکمل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…