’’ہم جنرل راحیل شریف کو مزید آرمی چیف دیکھنا چاہتے ہیں‘‘ بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی پرقابو پانے اور اس کے تدارک کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قوم جنرل راحیل شریف کو مزید معیاد کے لئے آرمی چیف دیکھنا چاہتی ہے، عہدے کی معیاد میں توسیع کے احکامات صادر کئے جائیں۔
نجی اخبار کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ حکومتی سطح پر مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چودھری نثار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ قبل ازوقت نہیں کرنا چاہتے اور وہ اس تاثر کو بھی زائل کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت کیا۔ بیشتر مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے پاک بھارت سرحدوں کی صورتحال کے پیش نظر موجودہ آرمی چیف کی خدمات مزید عرصہ کیلئے حاصل رکھی جانی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…