سینئر ترین جنرل آرمی چیف،کمزورحکومت کاوزیراعظم کون ہوگا؟سینئررہنماکے بیان نے ہلچل مچادی

20  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف بنانے کے معاملے میں حکومت سنیارٹی پرجاتے کیوں گھبراتی ہے۔ وزیراعظم کے ہر دور میں ڈگڈگی بجانے کے بیان کا اشارہ تو کہیں اور لگتا ہے ،اپوزیشن لیڈر نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیراعظم کا ڈگڈگی سے متعلق بیان آگ پر ہائی آکٹین ڈالنے کے مترادف ہے ،احتجاج جمہوری حق ہے لیکن شہر سیل کرنا جرم ہے۔ نواز شریف خراب حکمرانی اور عمران خان بری اپوزیشن سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی ہوئی ہے دیکھتے ہیں نتائج کیا ہونگے۔ وزیر اعظم اپنے ہی ملک سے ہی بے خبر ہیں وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں،میں نے کہا تھا کہ چوہدری نثار پہلے اپنے گھر کو سنبھالو۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت سیاستدان پارٹی کے ورکر کی حیثیت سے کبھی نہیں چاہوں گا کہ حکومت چلی جائے۔ کمزور ترین حکومت ہے، حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے اور احسن اقبال کب سامنے آ رہے ہیں آ جائیں۔ پانامہ کمیٹی میں بیٹھتے ہیں بل سینٹ میں ہے ہمارے لیے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی ہیں۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سینئر جرنیل کو آرمی چیف مقرر کریں۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق ہو سکتا ہے کہ حساس میٹنگ کی خبر بھی میڈیا سیل نے لیک کی ہو۔میں نے واضح طور پر کہا کہ عمران کے احتجاج نے وزیراعظم کو مضبوط کیا وزیراعظم کمزور سیاست کر رہا ہے جو وزیراعظم اپنے ہی ملک سے ہی بے خبر ہے آلو کی 70 اور 80 روپے کی قیمت کو 25 روپے بتا رہے ہیں وزیراعظم کے ایڈوائزر صحیح نہیں میری بہن کلثوم نواز آلو ٹماٹر نہیں لینے جاتی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…