پاک بھارت کشیدگی،رائے ونڈ مارچ منسوخ کرنے کی افواہیں،بالاخر عمران خان نے واضح اعلان کردیا

22  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی،رائے ونڈ مارچ منسوخ کرنے کی افواہیں،بالاخر عمران خان نے واضح اعلان کردیا-پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کرینگے ،حکمران کسی بھی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے ،فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے،قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کر کے تاریخ رقم کرینگے ،حکمران کسی بھی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قوم کی آواز بنیں اور غریب قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب لیں ، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے شریف خاندان سے لوٹ مار کا حساب مانگیں گے،انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے اور فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے،ذمہ داران بلاتفریق تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد تک تحریک کا پیغام پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کل کو محفوظ اور توانا بنانے کیلئے اپنے آج کو قربان کرنا ہو گا۔قبل ازیں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربعد میں اڑی حملے کے نتیجے میں پیداہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظراپنی جماعت اور اس کی ذیلی تمام تنظیمات کی طرف سے یورپ اور امریکہ کے مختلف مقامات پر وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کے پروگرام پر عملدرا?مد فوری طور پر روک دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ دنیا بھر میں کشمیر کی ا?زادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچ سکے اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کم نہ ہو۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے بیرون ملک روانگی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک‘ تحریک منہاج القرا?ن اور ان کی تمام ذیلی تنظیموں کو یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اپنے دورۂ امریکہ کے دوران جہاں جہاں بھی جائیں‘ قیام کریں یا خطاب کریں وہاں وہاں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔اب طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کواپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ وہ دنیابھرمیں حکومت کے بجائے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کریں تاکہ پاکستان کامقدمہ مضبوط ہواورمظلوم کشمیریو ں کیلئے ا?وازبلندہواوربھارت کااصلی چہرہ دنیاکے سامنے ا?سکے۔پاکستان میں عوامی حلقوں نے طاہرالقادری کے اس فیصلے کاخیرمقدم کیاہے اورکہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت کوزیرکرنے کے بجائے حکومت کاساتھ دیاجائے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کادنیامیں پھرپورمقدمہ لڑاجاسکے اوربھارت کواس کی چیرہ دستیوں سے روکاجاسکے۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں زور و شورسے جاری رکھے ہوئے ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کیلئے بھی رائے ونڈ مارچ کے فیصلے پر قائم رہنا اب بہت مشکل ہوگیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ عمران خان بھی جلد ہی احتجاجی مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…