پاکستان میں کرپشن کم ہوگئی، موجودہ نواز دور بہتر ثابت ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

1  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جنرل پرویز مشرف اور ان کی حکومت کے خلاف کرپشن کا ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا حالانکہ برلن میں قائم بین الاقوامی نگران ادارے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے گزشتہ 15 برس کے اعداد و شمار کے تحت سابق فوجی حکمران کے دور کو کرپٹ ترین دور قرار دیا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے سالانہ بنیادوں پر رپورٹ (گلوبل کرپشن بیرومیٹر اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس) جاری کرنے والے ادارے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دنیا کے مختلف ملکوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے ، جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پرویز مشرف کاد ور پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت (جس میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف وزیراعظم تھے) کے مقابلے میں کہیں زیادہ کرپٹ دور تھا۔ لیکن، یہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ہے جس نے 2013ءاور 2014ئکے دوران ملک کیلئے بہتر اقدامات کیے اور 1996ء میں ٹرانس پیرنسی کی جانب سے پہلی مرتبہ عالمی کرپشن رپورٹ جاری کیے جانے سے اب تک یہ بہتر دور ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1996ء میں اس وقت بینظیر بھٹو کی حکومت تھی اور اس وقت کے جائزے کے مطابق پاکستان کو 100 میں سے 10 نمبر (یعنی 1/10) اسکور ملا تھا۔ لیکن بعد میں 2004ءاور 2005ءکے دوران جب جنرل پرویز مشرف حکمران تھے اس وقت عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 100 میں سے 21 (یعنی 2.1/10) رہا۔ اگرچہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کو عمومی طور پر ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت یعنی 2009ء میں کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 100 میں سے 24 رہا جس کا مطلب یہ ہوا کہ فوجی حکمران کی حکومت کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا اسکور تین نمبر بہتر تھا۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کی گزشتہ 19 سال کی رپورٹ دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ 1996 میں پاکستان کا اسکور 10/100، 1997 میں 25/100، 1998ئ میں 27/100، 1999ئ میں 22/100 تھا۔ 2000ئ میں ادارے کی جانب سے رپورٹ جاری نہیں کی گئی تھی۔ اس کے بعد 2001ئ میں اسکور 23/100، 2002ءمیں 26/100، 2003ئ میں 25/100، 2004ئ میں 21/100، 2005ئ میں 21/100، 2006ئ میں 22/100، 2007ئ میں 24/100، 2008ئ میں 25/100، 2009ئ میں 24/100، 2010ئ میں 23/100، 2011ئ میں 25/100، 2012ئ میں 27/100، 2013ئ میں 28/100 اور 2014ئ میں 29/100 رہا۔ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ کرپٹ افراد کے خلاف نیب، ایف آئی اے حتیٰ کہ رینجرز کے آپریشن میں سویلین حکومتوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے لیکن بڑی ہی آسانی کے ساتھ جنرل پرویز مشرف کے 9 برس کے دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن اور بڑے اسکینڈلز پر آنکھیں بند ہیں۔ نیب کی جانب سے حال ہی میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں سامنے آنے والے اربوں روپے کے میگا اسکینڈلز اور کرپشن کیسز میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ تقریباً ہر بڑے سیاسی رہنما بشمول وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم وغیرہ کو دہائیوں پرانے مختلف مقدمات میں ملزم قرار دیا جا چکا ہے لیکن پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں اور وزیروں کا کوئی ذکر ہی نہیں۔ سویلین عہدیداروں سے سرکاری زمینیں اپنے من پسند افراد میں بانٹنے پر سوالات پوچھے جاتے ہیں لیکن شہدائ کے اہل خانہ کیلئے مختص 10 ہزار کنال فوجی زمین اپنے من پسند افراد میں بطور سیاسی رشوت بانٹنے پر پرویز مشرف سے کچھ نہیں پوچھا جاتا۔ 2005ءکے اسٹاک ایکسچینج میں ہیرا پھیری کے اسکینڈل سے لے کر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری تک، 2006ئ کے چینی بحران سے لے کر اربوں روپے کے پینے کے شفاف پانی کی فراہمی کے پروجیکٹ میں ہیرا پھیری تک، دفاعی ساز و سامان کی خریداری میں مبینہ ہیرا پھیری، پاک فضائیہ کیلئے نگرانی کے طیاروں کی ڈیل، 2005ءکے زلزلے کے فنڈز میں خورد برد، فوجی زمین جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اپنے نجی اسٹاف میں بانٹنے، پنشن اسکینڈل، جکارتہ میں پاکستان کے اثاثوں کی فروخت، اپنے چیف ا?ف اسٹاف کے فائدے کیلئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی اور ایسے کئی دیگر اسکینڈلز اور غیر آئینی تقرریاں ہیں جو فوجی حکمران نے کیں؛ لیکن نیب نے ان میں سے ایک پر بھی نظر نہیں ڈالی۔ پرویز مشرف اپنے دورِ حکومت میں ارب پتی بنے، ملک کے اندر اور باہر جائیدادیں بنائیں، لیکن ان سے ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا جبکہ نیب سیاسی رہنماﺅں کے اثاثوں کے ریفرنسز بنانے میں مصروف ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…