منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک سے 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جبکہ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزئن فائنل کیے جا رہے ہیں۔منگل کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دو سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا مگر اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام نے دو سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے،

اسٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے۔اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا، اب نیا نوٹ اگلے 20 سال کے لیے ڈیزائن کر رہے ہیں، ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں کیونکہ اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے۔رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا، اسٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے جس طرح آپ کام کر رہے لگتا ہے پھر اور ٹائم لگے گا۔انہوںنے کہاکہ آپ اتنے مہینے لگا کر ایک ڈیزائن ذیلی کمیٹی سے منظور کرائیں گے، کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی تو پھر آپ کو ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس طرح لگے ہیں ہماری ٹرم ختم ہو جائے گی مگر نوٹ نہیں بنیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر رہی ہے اور 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں، نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر ڈال رہے ہیں، 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر 14 روپے لاگت آتی ہے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس رفتار سینیا نوٹ ڈیزائن ہو رہا ہے خدشہ ہے ہماری مدت ختم ہو جائیگی اور نیا نوٹ نہیں بن پائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…