منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری دے دی،

27 اگست سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی نئی سرگرمی شروع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اگست سے وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ تاہم اس سے قبل اسلام آباد میں آئندہ دو روز موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور 26 اگست کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی اور نمی نے شہریوں کی مشکلات برقرار رکھی ہوئی ہیں۔ شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث موسم گرم اور مرطوب محسوس ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہ سکتا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

لاہور میں بھی موسم گرم ہے اور درجہ حرارت میں خاص کمی نہیں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 اگست سے اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے شہریوں کو گرمی سے کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں فی الحال گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں مون سون کی نئی سرگرمی آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال تبدیل کرسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…