پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

یمن میں مداخلت نہ کرنے کافیصلہ،مشتر کہ اجلاس میں قرار داد متفقہ طور پر منظور

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ نے12 نکات پر مشتمل قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے ۔ ،وزیر خزانہ اتحاق ڈار نے ایوان میں قرار داد پیش کی اور متن پڑھ کر سنایا ، جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قرار داد کے حق میں ووٹنگ کرائی ۔ایوان نے اس قرادداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ کسی نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی ۔قرار داد پیش ہونے سے قبل تمام پارلیمانی پارٹیوں کا متفقہ اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مسودہ کو ملا کر ایک متفقہ قرار داد تیار کی گئی ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ قرار داد کے چیدہ چیدہ نکات ایوان میں پیش کئے،(1)حکومت کی جانب سے یمن کی صورت حال پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس خوش آئند ہے(2)یمن کی صورت حال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے ،یمن کی جنگ میں پاکستان فریق نہیں بنے گا بلکہ ثالثی کا کردار ادا کرے گا (3)سعودی عرب کی سالمیت اور حرمین شریفین کو خطرہ ہوا تو سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان سب سے آگے ہوگا۔(4)یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے شکر گزارہیں(5)یمن کی صورت حال پورے خطے کو متاثرکر سکتی ہے(6)پاکستان یمن میں دہشت گردوں اور غیر ریاستی عناصر کی مذمت کرتا ہے(7)یمن کی صورت حال پر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رہنمائی حاصل کی جائے گی(8)پاکستان یمن کی صورت حال اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے سفارتی کردار ادا کرے گا۔(9) مسلم امہ اور دنیا یمن کی صورت حال کو پرامن حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں(10)یمن میں امن کیلئے پاکستان وہ تمام تر اقداما ت اٹھائے گا،

مزید پڑھئے:بھاری بھرکم خاتون اپنی غلیظ ترین حرکتوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کما لیتی ہے

انسانیت کے دفاع او ر ان کو مستحکم کرنے کے لئے خطہ کے دیگر ممالک سے مل کر ریلیف بھی دیں گے۔(11)پاکستانی حکومت یمن میں سیز فائر کیلئے یواین سکیورٹی کونسل اور او آئی سی میں اپنی آواز اٹھائے گا(12)یمن کی صورت حال پر فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔قرار داد منظوری سے قبل تمام پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی صورت حال پر ایک متفقہ قرار داد پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف کے مسودہ کو یکجا کرنے کے لئے رہنماﺅں میں اتفاق پیدا کیا گیا اور ایک متفقہ قرار داد تیار کی گئی ۔اجلاس کے بعد تمام پارلیمانی پارٹی کے رہنماﺅں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان یمن کی صورتحال پر تیار کی گئی

مزید پڑھئے:بھارت :بندروں کی بھی نس بندی شروع

متفقہ قرار داد پیش کی جس کے بعد وزیرا عظم نے قرار دا دکا مسودہ تیار کرنے پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماﺅں کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔جس کے وزیر اعظم اور تمام پارلیمانی رہنماﺅں نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے اور قرار داد متفقہ طور پر منظور کی ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…