جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کی توجہ پریکٹس سے زیادہ کن چیزوں پر رہی، حیران کن کہانی سامنے آگئی

datetime 24  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کی توجہ پریکٹس سے زیادہ کن چیزوں پر رہی اس حوالے سے حیران کن کہانی سامنے آگئی۔امریکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم ڈیلس پہنچی تو یکم جون کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شام 6 سے رات 10 بجے کے دوران اسلامک سینٹر کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اگلے ہی روز شام 5 سے10 بجے کے دوران پروموٹر شکاری کے مطابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، مینجر وہاب ریاض، نسیم شاہ اور حارث رئوف کو نائٹ ود اسٹار پروگرام میں شرکت کرنا تھی، البتہ دو وجوہات کے سبب پروگرام منسوخ کرنا پڑا، ایک وجہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے میں فرق کے باعث اختلافات بنی جبکہ دوسری وجہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی بیک وقت پروگرام میں شرکت پر رضامندی نہ ہونا تھی۔2 جون کی ہی رات 11 بج کر 30 منٹ سے 1 بجے کے دوران پارٹیز کے لیے مشہور CAVALLI ریسٹورنٹ میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں عماد وسیم، محمد عامر، حارث رئوف ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کے پروموٹر شکاری کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو دو سے ڈھائی ہزار ڈالرز ادا کیے گئے اور آرگنائزر نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے آنے والوں سے 25 ڈالرز فی کس لیے، جب یہ بات پاکستانی میڈیا میں موضوع بحث بنی، تو کھلاڑیوں نے پروموٹر شکاری سے کہا کہ اب بات پھیل گئی ہے، پروگرام باہر کے بجائے کسی کے گھر پر رکھا جائے، اگر 4 کھلاڑیوں کو 2 ہزار ڈالرز تک بھی مل گئے، تو شاپنگ کے پیسے نکل جائیں گے۔

ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو امریکا کے ساتھ 6 جون کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر میچ کھیلنا تھاالبتہ کھلاڑی دیر رات تک ہوٹل سے باہر دکھائی دیتے رہے، قومی ٹیم کے ہمراہ دو مینجرز تھے، البتہ کرفیو ٹائم کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں تھی۔عینی شاہد کے مطابق امریکا کے میچ سے ایک رات قبل تین کھلاڑی رات دو بجے تک ہوٹل سے باہر ریسٹورنٹ میں تھے، ڈیلس میں موجود پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹولیوں میں بٹی ہوئی تھی۔پروموٹر شکاری کے مطابق اسے ٹیم کے اہم کھلاڑی نے بتایا کہ ٹیم میں تین گروپس ہیں اور یہ کھلاڑی آپس میں گفتگو بھی نہیں کرتے، اس تمام صورتِ حال پر جب پی سی بی کے مینجر منصور رانا سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا ڈیلس میں دو فنکشن کے علاوہ امریکا میں کوئی پروگرام نہیں ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب انہوں نے بتایا اگر کھلاڑی رات ہوٹل سے باہر گئے، تو انہوں نے مجھے اور سیکیورٹی کو آگاہ کیا تھا، میڈیا مینجر سے تمام صورتِ حال پر بورڈ کا موقف معلوم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ڈیلس میں جن دو ایونٹس میں کھلاڑی گئے، اس کی اجازت سینئر مینجر وہاب ریاض نے دی تھی، البتہ اس کے علاوہ تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے تھے۔اس سوال کے جواب میں کہ کھلاڑیوں کے لیے کوئی کرفیو ٹائم دیکھنے کو نہیں ملا؟ کہا گیا کہ جو کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر گیا، اس نے اجازت لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…