ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی نے 50 سے زائد ممالک کے اربوں ڈالر کے قرضے معاف کردئیے

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)جرمن وزارت خزانہ کے مطابق رواں صدی کے آغاز سے اب تک جرمنی کی طرف سے مجموعی طور پر 52 ممالک پر واجب الادا 15.8 ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے قرضوں میں ریلیف کا انتظام یقینی بنانے کے لیے 52 ممالک کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔معاف کردہ قرضوں میں سب سے زیادہ حصہ عراق کا ہے۔ جرمنی نے عراق کے ذمہ واجب الادا 4.7 ارب ڈالر مالیت کا قرضہ معاف کیا۔ عراق کے بعد نائیجیریا کا دوسرا نمبر ہے، جسے 2.4 ارب ڈالر مالیت کا قرض معاف کیا گیا جب کہ کیمرون کے ذمے 1.4 ارب ڈالر کا قرض بھی معاف کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ برس کے اختتام تک 70 سے زائد ممالک نے جرمنی کو 12.2 بلین ڈالر کے قرضے واپس کرنا تھے۔ اس وقت سب سے زیادہ واجبات مصر (1.5 بلین ڈالر)، بھارت (1.1بلین ڈالر) اور زمبابوے (889 ملین ڈالر) نے ادا کرنا ہیں۔جرمن حکام کے مطابق قرضوں میں ریلیف ‘میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے یا برقرار رکھنے اور مقروض ممالک کے لیے قرضوں کی پائیداری کو بحال کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔معاف کردہ قرضوں میں ریاستوں کے ساتھ مالی تعاون کے واجب الادا فنڈز کے ساتھ ساتھ جرمن ایکسپورٹرز اور بینکوں کے سپلائی اور کریڈٹ معاہدوں سے حاصل ہونے والی تجارتی وصولیاں بھی شامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…