اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

گووندا نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا؟

datetime 25  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف اداکاروں کی نجی زندگی یوں تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، تاہم کچھ مشہور شخصیات کی زندگی کے لمحات اپنی انفرادیت کی بدولت مقبول ہوجاتے ہیں۔حال ہی میں معروف بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ نے بھی اپنی شادی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔اداکار اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ڈانس رئیلٹی شو میں مدعو تھے، سنیتا کی جانب سے اپنی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا، جس پر مادھوری ڈکشت بھی حیران رہ گئیں۔سنیتا کا مادھوری کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ میری شادی اس وقت ہوئی جب میں 18 سال کی تھی اور میری بیٹی 19 سال کی عمر میں پیدا ہوئی۔

اس پر بھارتی سنگھ اور مادھوری بھی حیران رہ گئیں۔سنیتا کا بتانا تھا کہ چیچی (گووندا) اس وقت تک ہیرو بن گئے تھے تو ان دنوں میری ساس نے مجھے شادی کے وقت کہا کہ تم دونوں خفیہ شادی کرو۔گووندا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں یہ رواج بھی عام تھا کہ اگر ہیرو کی شادی ہوگئی ہو اور پھر اس کا کیرئیر ختم ہو جاتا تھا، یہی وجہ تھی کہ ہم نے ایک سال تک اپنی شادی کو چھپا کر رکھا تھا۔واضح اداکار گووندا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی پہلی اولاد اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی، سنیتا نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا تھا، جس پر کمزوری کے باعث وہ اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی۔گووندا اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ نومولود کی موت نے انہیں اور اہلیہ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ساتھ دینے میں مدد کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…