منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سوال اٹھادیا

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سوال اٹھادیا۔ایک انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو جان ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لازمی مقابلہ کروایا جاسکے، مجھے لگتا ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کرکے گروپس تقسیم کیے جائیں تاکہ پاک بھارت میچ کیلئے شائقین میں دلچسپی برقرار رہے، اگر فکسچرز میں دونوں کیلئے ٹاکرا گروپس میں ہوگا تو آئندہ آنے والے ٹائم میں اس مقابلے کا رومانس پھیکا پڑجائے گا۔

ڈیوڈ لائیڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈولنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کیلئے آرام کا وقت محض سیمی فائنل اور فائنل میں رکھا گیا ہے، ہندوستانی ٹیم اور شائقین کیلئے میچز کے ٹائمنگ تبدیل ہوئے لیکن دیگر ٹیموں کیلئے نہ کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کررہا ہے، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے کہ کیسے ورلڈکپ کا انعقاد ہونا چاہیے تاہم آپکو سوچنا ہوگا کیا یہ ایمانداری ہے یا نہیں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…