ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے کلید بردارمقرر

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار کا اعلان کر دیا ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ حرمین شریفین کے سرکاری ہینڈل کی جانب سے شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے چیف اور کلید بردار ہیں۔یہ اعلان 22 جون کو صحابی عثمان بن طلحہ کے 109 ویں جانشین اور خانہ کعبہ کے 109 ویں سرپرست شیخ صالح الشیبہ کے انتقال کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی اپنی تقرری پر کہا کہ اللہ تعالی مجھے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی حکومت کے تحت اس ذمہ داری کو نبھانے میں کامیابی عطا فرمائے۔خانہ کعبہ کی چابی خاندان کے سب سے بڑے شخص کے حوالے کرنے کا رواج ہے۔ ان کا پہلا کام یکم محرم الحرام کو خانہ کعبہ کا کسوہ یعنی غلاف کعبہ ان کے حوالے کرنا اور اس سے خانہ کعبہ کی دیواروں کو ڈھانپنا ہوتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…