جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وزیر پیٹرولیم

datetime 19  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے،

ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے،، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں، ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کیلئے تیارکرنا ہے،ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی،کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے،ہم نیمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائیاعلی اور وزرائے خزانہ سے ملکرآئے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ انڈسٹری میں پیٹرول اور ڈیزل کم استعمال ہوتا ہے، فرنس آئل کے پلانٹ بہت کم ہو گئے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر کوئی پلانٹ نہیں چلتا، پاکستان میں پچھلے چند سالوں میں تھرمل جنریشن میں سرمایہ کاری کی گئی، بنگلادیش میں فوج پیٹرول پمپس اور ڈپوز پر تعینات ہے، ہمیں سعودی عرب نے سپورٹ کیا ہواہے، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا بوجھ برداشت کیا ہے، پیٹرول اورڈیزل کے ذخائرموجود ہیں،لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…