ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) جولائی میں ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر 21جولائی تک ہلکی بارشیں متوقع ہیں، 21جولائی سے تینوں ڈویژنز میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یکم سے 15جولائی تک لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، 15جولائی تک اسلام آباد میں 15تا 50ملی میٹر بارش ہوگی، جولائی کے آخر میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں پہاڑوں پر، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا 75ملی میٹر بارش متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بارش متوقع ہے، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں ہو سکتی ہیں، بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…