لندن(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے توانائی کے شعبے اور صنعتی منڈیوں میں استحکام کے نئے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی معاشی رپورٹ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم کی جانب سے رسد اور پیداوار میں اضافے کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چند ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ توانائی کے ماہرین نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں جغرافیائی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھا دیکھا جا رہا تھا جس سے ترقی پذیر اور صنعتی ممالک میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ۔
ماہرین کے مطابق اگر قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی ترسیل اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، تاہم سرمایہ کار آئندہ اجلاس کے حتمی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔



















































