ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی،

جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتیں سستی ہوگئیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس نرخ 7 ڈالر نیچے آنے کے بعد 3884 ڈالر ہوگئے۔ چاندی کی مقامی قیمت بھی کم ہوئی اور فی تولہ نرخ 124 روپے کی کمی سے 5 ہزار 343 روپے پر آگئے۔واضح رہے کہ سونے کو طویل عرصے سے دولت محفوظ رکھنے اور سرمایہ کاری کے ایک قابلِ اعتماد ذریعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ معاشی غیر یقینی، مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کے دوران سرمایہ کار عموماً دیگر اثاثوں کے بجائے سونے میں سرمایہ لگانے کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان میں سونے کی قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی جاچکی ہے،

جس کے تحت مقامی نرخ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت سے 20 ڈالر زیادہ رکھے جاتے ہیں۔ سونا صدیوں سے دولت اور کرنسی کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے اور سرمایہ کار دیگر مالیاتی اثاثوں کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال میں اسے محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…