بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔خوش قسمتی سے بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد افغانستان ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور ساتھ ہی برائن لارا کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوگئی۔سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے، برائن لارا واحد انسان تھے جنہوں نے ہماری سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور ہم نے انہیں درست ثابت کر دیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…