جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مساجد کے اندر افطاری پر پابندی عائدکردی گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مساجد کے اندر افطاری پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک سے قبل مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی،سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کی جانب سے 20 فروری 2024 کو ایک حکم نامے میں مساجد کے ملازمین کیلئے ماہ رمضان کے دوران کام سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کی جانب سے رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے،سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی وزارت نے امام اور مذن کو افطار کی دعوتوں کیلئے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں،سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت نے صفائی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مساجد کے اندر افطار کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی وزارت کے حکم نامے میں کہا گیاکہ مملکت کے مختلف علاقوں میں امام اورموذن روزہ داروں اور دیگر افراد کیلئے افطار کیلئے مالی عطیات جمع نہ کریں۔

نوٹس میں امام و مذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں، سعودی عرب کی وزارت نے مسجد کے امام و مذن کو دعوت ختم ہونے کے فورا بعد صفائی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ ذرائع کے مطابق مساجد میں امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پر نشر نہ کی جائے،وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان کے دوران کی عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کے اوقات کیمطابق دی جائے، فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…