اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وفاقی حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،
جس کے تحت پیٹرول کے نرخ برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوگا۔ اس دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا نے حکومتی طریقہ کار کے تحت قیمتوں کا تعین کیا ہے۔ نئی قیمتیں 31 اکتوبر کی رات 12 بجے سے نافذ ہوکر 2 نومبر کی رات 12 بجے تک برقرار رہیں گی۔



















































