امارات، ملازمین کیلئے چار نئے ورک پرمٹ متعارف

8  جون‬‮  2023

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے 4 نئے ورک پرمٹس کا اعلان کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں وفاقی ملازمین کے لیے چار نئے ورک پرمٹ متعارف کرائے ہیں،جس میں پہلا سائٹ پر کام، جس میں ہیڈ کوارٹر یا دفتر سے کام کرنا شامل ہے،دوسراملک کے اندر دور دراز کا کام،تیسراکمپریسڈ ورک ویک جس میں روزانہ کام کے اوقات زیادہ ہوتے ہیں۔

چوتھاہائبرڈ کام، جو سائٹ پر اور دور دراز کے کام کو یکجا کرتا ہے،خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پچھلے سال نئے لیبر قانون کی منظوری دی تھی جس میں کام کے یہ لچکدار نمونے متعارف کرائے گئے تھے تاکہ آپریشنل اخراجات کو کم کیا جا سکے اورملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔نئے ضوابط میں معاہدہ کرنے کے لیے عمومی رہنما خطوط کی وضاحت کی گئی، عارضی معاہدوں کے علاوہ کسی بھی ملازمت کے پیٹرن کے لیے زیادہ سے زیادہ معاہدے کی مدت ملازم کی کارکردگی کی بنیاد پر تین سال قابل تجدید ہے،عارضی معاہدوں کی مدت ایک سال سے کم ہوتی ہے،معاہدے کی اصل مدت آجر کے ذریعہ طے کی جاتی ہے۔ضوابط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وفاقی اداروں میں کسی بھی خالی اسامی پر ملک کے شہریوں کو تقرریوں میں ترجیح دی جاتی ہے اگر کوئی امیدوار خالی جگہ کے تقاضوں کو پورا نہ کرتا ہو تو غیرملکیوں کو مقرر کیا جا سکتا ہے،ضابطے وفاقی حکومت میں ریٹائرڈ فوجی اور سویلین اہلکاروں کی تقرری کی بھی اجازت دیتے ہیں جو ملک کے شہری ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…