ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی ایئر لائنزکا دو ہفتوں میں عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی وزیر تجارت، کونسل آف جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے چیئرمین اور سعودی عراقی رابطہ کونسل کے سربراہ ماجد القصبی نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ان ہدایات کا انکشاف کیا جس میں ولی عہد نے عراق کے

ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو کامیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ بغداد کے ساتھ تعلقات سیاسی، اقتصادی اور سماجی ہر سطح پر قائم کیے جارہے ہیں۔ عراق میں نئے قونصل خانے کھولنے کے لیے غور و فکر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی ایئر لائنز دو ہفتوں کے اندر عراق کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔ایئر لائینز آئندہ نومبر میں سعودی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے بغداد میں نمائش میں شرکت کرے گی۔عراق کو سعودی عرب کی برآمدات کے حجم کا اندازہ تقریبا 4 بلین ریال لگایا گیا تھا۔ نئے عرعر بارڈر کراسنگ سے تجارتی نقل و حرکت نے عراق کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا کردی ہے۔ماجد القصبی نے سعودی سرزمین میں داخل ہونے والے عراقی زائرین کی کل تعداد کا بھی بتایا ۔ جنہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 76 ہزار عراقیوں نے رکاوٹ کو عبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آنے والوں کی مکمل خدمت کی جائے گی۔انہوں نے بجلی، گیس، تعلیم، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی منصوبوں کے وجود کا بھی انکشاف کیا۔ سعودی وزیر نے سعودی عراق کوآرڈینیشن کونسل کی شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان پہلے سے جاری منصوبوں اور مستقبل کے مجوزہ منصوبوں کا بھی بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ مئی میں سعودی عراقی رابطہ کونسل کے اجلاس کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سعودی وفد کے دورہ بغداد کے لیے ایجنڈا تیار کیا جارہا، اس دورہ میں اگلے فورم کے لیے روڈ میپ طے کرے گا۔ انہوں نے عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی کی کوششوں کو بھی سراہتے

جنہوں نے “بیوروکریسی” سمیت بہت سی مشکلات پر قابو پانے کے لیے کام کیا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم محمد السودانی کی ملاقات کے نتائج کو فعال کرنے کے لیے ماجد القصبی کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کا سعودی وفد عراق کا دورہ کر رہا ہے۔

اس دورے کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی وزیر نے ایک روز قبل پیر کو عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی سے ملاقات کی تھی۔ دونوں نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کو فعال کرنے پر گفت و شنید کی تھی۔ سٹریٹجک سطح پر رابطوں کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کے نئے افق دریافت کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…