روس کا امریکا پریوکرین جنگ میں براہِ راست کرداراداکرنے کا الزام

3  اگست‬‮  2022

ماسکو(این این آئی)روس نے امریکا پریوکرین جنگ میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام عاید کیاہے جبکہ واشنگٹن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین کے فوجی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ نے ٹیلی گراف کودیے گئے انٹرویو میں راکٹ حملوں میں امریکا کے کردار کا ذکر کیا ہے

اور یہ امریکا اور یوکرین میں ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہیں۔یوکرینی عہدہ دار واڈیم سکیبتسکی نے دا ٹیلی گراف کیف کو بتایا کہ انھوں نے سیٹلائٹ تصاویر اور واشنگٹن کی جانب سے فراہم کردہ حقیقی وقت کی معلومات کی بنیاد پرہیمارس راکٹ لانچ سسٹم کا استعمال کیا ہے۔سکیبتسکی نے کہا کہ روسی فوج پرحملوں سے قبل امریکی اور یوکرینی انٹیلی جنس افسروں کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور امریکاکو ہدف کے انتخاب پرویٹواختیار حاصل تھا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ امریکی حکام نے براہ راست نشانہ بنانے کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین میں ہیمارس کے لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس)کے متعدد حملوں سے قبل ہرہدف پر واشنگٹن کا سمجھوتاثابت کرتا ہے کہ وائٹ ہاس اور پینٹاگون کے بیانات کے باوجود امریکا براہ راست اس تنازع میں ملوث ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ سب کچھ ناقابل تردید طور پریہ بات ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن وائٹ ہاس اور پینٹاگون کے بیانات کے برعکس یوکرین میں تنازع میں براہ راست ملوث ہے۔واشنگٹن نے بار بار یہ بات زوردے کرکہی کہ اس کا کردار کیف کو ہتھیارمہیا کرنے تک محدود تھا اور وہ اس جنگ میں براہ راست ملوث نہیں ہونا چاہتا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…