اور کرو اسرائیل کیساتھ دوستیاں۔۔۔ مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں نئی اسرائیلی کھدائیوں کا انکشاف

12  دسمبر‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے اسرائیلی ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند یہودی گروپوں نے مسجد اقصی کے مشرقی حصے میں نئی کھدائیاں شروع کی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی کھدائیوں اور یہودی آباد کاری کے

امور کے ماہر فخری ابو دیاب نے بتایا کہ مسجد اقصی کی مشرقی سمت میں اسرائیل کی ‘العاد’ نامی ایک تنظیم نے خطرناک نوعیت کی کھدائیاں کی ہیں۔ابو دیاب کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں عین العذرا کے مقام پر باب رحمت میں مسجد اقصی کی مشرقی دیوار کے نیچے 100 سے 150 میٹرفاصلے پر نئی کھدائیاں کی گئی ہیں۔ یہ کھدائیاں ایک سرنگ کی شکل میںہیں جو مسجد اقصی کی مشرقی دیوار کی بنیادوں کے قریب ہیں۔ابو دیاب نے بتایا کہ مسجد اقصی کی مشرقی دیوار کے قریب خفیہ طورپر کی جانے والی کھدائیاں خطرناک پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کے قریب کھدائیوں کی کارروائی ‘العاد’ نامی ایک گروپ کررہا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں مٹی نکالی گئی ہے۔ اس مٹی اور ملبے کا اخراج وہااں پرہونے والی خطرناک کھدائیوں کا واضح ثبوت ہے۔ابو دیاب کا کہنا تھا کہ ایک طرف ایک یہودی گروپ کو مسجد اقصی کی مشرقی سمت کھدائیوں کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ صہیونی ریاست کی سرپرستی حاصل ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کو اس علاقے میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جاتی۔جغرافیائی اور تاریخی اعتبار سے یہ ایک اہم مقام ہے جہاں پر کنعانی، عثمانی اور کئی گذشتہ ادوار کی باقیات اور ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔ یہاںپر پرانے دور کے پتھر ہیں جن میں سے بعض کئی ہزار ٹن وزنی ہیں۔ بعض 10 میٹر لمبے اور ایک میٹر چوڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…