جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جیسے ہی درجہ حرات کم ہو گا ،سردیاں شروع ہونگی تو کرونا وائرس ۔۔۔ مائیکرو سافٹ وئیر کے بانی بل گیٹس نے خوفناک پیش گوئی کر دی

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اکتوبر،نومبر میں جب درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگاتوCOVID-19 بڑی تعداد میں واپس آئے گا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ وئیر کے بانی بل گیٹس نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی کاروباری لوگ یہ کہتے ہیں کہ

یہ تو ابھی آغاز ہے جبکہ میرے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق امریکہ میں قرنطینہ کا معاملہ اتنا سخت نہیں ہے جو کہ ہونا چاہیے تھا ، دوسرا نہ لوگ اس بیماری کو سنجیدہ لے رہے ہیں ، ایسے لوگ بھی ہیں جو ماسک پہننا ضروری نہیں سمجھتے۔ کچھ سیاسی گروہ ایمانداری کے ساتھ ماسک پہننے کے مخالف ہیں ،گیٹس کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے گرم درجہ حرارت کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں کمی آئی جبکہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سردی واپس آئے گی تو لوگوں کو اس وقت وائرس کے حملے سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کو مد نظر رکھنا ہو گا ۔ “موسم گرما ہماری تھوڑی بہت مدد کر رہا ہے۔ اگر وائرس کسی حد تک موسمی نہ ہوتا تو مئی زیادہ خراب ہوجاتا۔ ہمیں اب جانتے ہیں کہ ہم گرمیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اور اس طرح خزاں میں انفیکشن کی طاقت مزید خراب ہوجائے گی ۔ لہٰذا ہمارے پاس غفلت اختیار کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنی ہو گی ۔ مائیکرو سافٹ بانی نے آخر میں کہا ہے کرونا وائرس کا واحد حل ویکسین ہے اور ہم سب اس بارے میں پر امید ہیں کہ جلد ویکسین تیار کر لی جائے اور ہر جگہ بڑے پیمانے پر دستیاب ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…