جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں ایک ہی دن میں 10 ہزار کے قریب کورونا کیسز، مجموعی تعداد اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی

datetime 6  جون‬‮  2020 |

ممبئی(این این آئی)بھارت میں ایک روز کے دوران 9 ہزار 887 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دنیا میں وائرس سے چھٹے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی یہ تعداد لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور عبادت گاہیں کھولنے سے 2 روز پہلے سامنے آئی ہے،

رونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہونے کے بعد بھارت میں وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف امریکا، برازیل، روس، برطانیہ اور اسپین سے کم ہے تاہم یہاں کووِڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 650 ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے جبکہ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 73 ہے۔اس طرح دنیا بھر میں کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت عالمی وبا سے متاثرہ معیشت کھولنے اور لاکھوں لوگوں کو کام پر واپس بلانے کے لیے بے قرار ہے اور اس لیے اب مارچ میں لگائے گے لاک ڈاؤن کو نرم کر نے کا فیصلہ کیاگیا حکام کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا آغاز پیر سے ہوگا تاہم ماہرین اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ یہ بہت جلد ہے۔اس حوالے سے بھارت کے پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ماہرِ وبائی امراض گریدھر آر بابو نے خاص طور پر ملک میں عبادت گاہیں کھولنے پر سوال اٹھایا۔ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کچھ عرصے تک مذہبی مقامات کھولے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں اور جو فوائد حاصل کیے انہیں برقرار رکھ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ بھارت کے لاک ڈاؤن نے بیماری کی منتقلی کم کرنے میں مدد دی لیکن کیسز میں اضافے کا خدشہ پھر بھی موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…