مسجد نبویؐ میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندیشیخ عبدالرحمن السدیس نے احکامات جاری کر دیئے

29  مئی‬‮  2020

مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐکے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پریذیڈنسی نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحیح ذریعے سے معلومات حاصل کیا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں رواں سال 20 مارچ کو حرمین شریفین میں عوام کے داخلے اور ان کی نماز پر تا حکم ثانی پابندی

عائد کر دی گئی تھی۔ادھر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے زور دیا کہ حرمین شریفین میں نافذ کی گئیں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی پوری پابندی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے نمازیوں اور زائرین کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کے واسطے کیے گئے۔ شیخ السدیس کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی جو کچھ کر رہی ہے اس کا مقصد اس وبا کے خاتمے تک لوگوں کی سلامتی اور ان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…