دبئی کے 4 ساحل جنہیں  عوام کے لیے کھول دیا گیا

29  مئی‬‮  2020

دبئی(این این آئی)دبئی کی بلدیہ نے چار ساحلوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ ساحلوں میں الممزر، جمیرا، ام سقیم اور جی پی آر شامل ہیں۔بلدیہ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا کہ وہ ان مقامات پر تمام متعلقہ ہدایات پر سختی سے کاربند رہیں تا کہ سماجی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسی طرح بلدیہ نے بڑے پارکوں اور برواز دبئی(دبئی فریم) کو بھی عوام کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل دبئی میں فنون و ثقافت اتھارٹی نے اپنے زیر انتظام عجائب گھروں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں الاتحاد میوزیم اور الشندغہ میوزیم میں یکم جون سے لوگوں کی آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔ داخلے کے اوقات صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ المسکوکات میوزیم کو اتوار سے جمعرات تک ہفتے کے پانچ روز کھولا جائے گا۔ اس میں داخلے کے اوقات صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔یہ تمام پیش رفت دبئی میں کرونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں اور قیود میں کمی لانے اور معمول کی زندگی کی بتدریج بحالی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس ضمن میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…