لاک ڈائون نے برطانوی شہزادی کیٹ کو بھی ہیئر ڈریسر بنا دیا

29  مئی‬‮  2020

لندن(این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لندن میں جاری لاک ڈاون کے ہاتھوں مجبور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں بچوں کے بال کاٹ لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انکشاف ہوا کہ شاہی خاندان کی بڑی بہو خفیہ ہیئر ڈریسر بھی ہیں۔38 سالہ برطانیہ کی شہزادی ڈچز آف کیمبرج ، کیٹ مڈلٹن نے محل ہی

میں اپنے دو بچوں 6 سالہ جورج اور 5 سالہ شارلٹ کے بالوں کی تراش خراش کی ہے۔شہزادی کیٹ مڈلٹن ان صلاحیتوں کی ماہر ہیں ، اْن کی والدہ کیرول مڈلٹن نے کیٹ اور اْن کی چھوٹی بہن پیپا کو بچوں کے بال کاٹنا اور کھانا بنانا بھی سکھا رکھا ہے، مڈلٹن سِسٹرز کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی یہ روایت ہے کہ بچے گھر میں ہی بال کٹوا تے ہیں، جارج اور شارلٹ کی شاہی محل میں کافی دیکھ بھال کی جاتی ہے، جورج کے بال چھوٹے اور کاٹنے میں آسان ہیں جبکہ شارلٹ اپنے چہرے پر بالوں کا آنا پسند نہیں کرتی اور شارلٹ کے بال اتنے لمبے ہیں کہ آسانی سے پونی ٹیل بنائی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…