کرونا کی وجہ سے یورپی یونین کا وجود ختم ہونے کاخطرہ ،اٹلی کے وزیر اعظم نے سنگین خدشے کا اظہار کردیا

29  مارچ‬‮  2020

روم (این این آئی)اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کرے ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ایک مقامی اخبارکو ایک انٹرویو میں کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کرونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔کونٹے نے کہا کہ یورپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر میرکل کے ساتھ تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار بھی ہے۔انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے ملک کی نمائندگی کرتا ہوں جو کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ میں خود کو ٹال مٹول کا موقع نہیں دیسکتا کیونکہ جزیرہ نما اٹلی میں نو ہزار افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور دوسرے ملکوں کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…