ٹرمپ بھی عمران خان کے نقش قدم پر ،جانتے ہیں امریکہ میں کتنے درخت لگا نے کا اعلان کردیا؟

22  جنوری‬‮  2020

ڈیووس(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ ہم سب مل کر اپنی قوموں کو محفوظ اور اپنے ملکوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا سکتے ہیں۔میرے دور میں امریکا میں بیروزگاری میں ریکارڈ کمی ہوئی، 70 لاکھ نوکریاں پیدا کیں۔

پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے۔ اس وقت امریکا سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے۔ ہم اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے۔ہم برطانیہ کیساتھ بھی نئے تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں، امریکا اب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت ناامیدی کا نہیں بلکہ امید کا وقت ہے۔ امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو امریکی معیشت خراب تھی۔ امریکی ورکنگ کلاس کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ میرے دور میں امریکا میں بیروزگاری میں ریکارڈ کمی ہوئی، 70 لاکھ نوکریاں پیدا کیں۔ امریکا اب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے چین اور ماسکو سے تجارتی معاہدے کیے۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ ہم برطانیہ کیساتھ بھی نئے تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے۔ اس وقت امریکا سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے۔ ہم اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…