انتہائی افسوناک واقعہ ،سکول میں خوفناک آتشزدگی ،قرآن پاک پڑھنے میں مصروف 30بچے جاں بحق

19  ستمبر‬‮  2019

منروویا( آن لائن ) لائبیریا کے دارالحکومت منروویا کے ایک سکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق ہو گئے۔مغربی افریقہ ملک لائبیریا کے دارالحکومت کے ایک  سکول میں اس وقت اچانک آگ لگ گئی جب قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

لائبیریا کے صدر جارج ویا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حادثے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ حادثے پر انتہائی افسوس ہوا۔جارج ویا کے ترجمان نے کہا کہ صدر بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے فوری بعد وہ بچوں کو بچانے کے لیے عمارت کیا جانب دوڑا لیکن آگ مکمل طور پر پھیل چکی تھی اور عمارت میں گھسنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…