میزائل پروگرام پر کسی صورت کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے : ایران

17  جولائی  2019

تہران(این این آئی)ایران کا کہنا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائٹ ہاؤس میں وزراء کے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ایران نے اس حوالے سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر کسی صورت کسی بھی شخصیت یا ملک کے ساتھ قطعا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے-ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے جاری وارننگ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو اور بھڑکا دیا ہے۔ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر لگائی گئی قیود کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ایرانی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیے جانے کا جواب دے گا۔دونوں ملکوں کے بیچ تناؤ میں اضافے کا آغاز گذشتہ سال مئی میں ہوا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کر دیا۔ یہ جوہری پروگرام 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ اس کے موجب تہران یورینیم کی افزودگی محدود کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا اور اس کے عوض ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی گئیں جنہوں نے اس کی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا۔جوہری معاہدے کے یورپی فریقوں نے پیر کے روز فیصلہ کیا کہ بات چیت کے لیے مزید موقع فراہم کیا جائے گا تا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی مقابلے سے گریز کیا جا سکے۔ تاہم یورپ نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جس کے ذریعے ایران کو ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیوں سے بچایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…