امارات میں ڈاک کے ایک دفتر سے لیک ہونے والی تصویر پرالشیخ محمد بن راشد برہم

  منگل‬‮ 23 اپریل‬‮ 2019  |  12:00

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حکام دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں ڈاک کے شعبے کے ایک دفترمیں صارفین کے انتظار کے لیے لگی لمبی قطار کی ایک تصویر ملنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشدنے متنازع تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارا معیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاک کے ایک دفترکے اندر کی تصویر خفیہ ذرائع سے ان تک پہنچی اور انہوں نے اس کیفوری تحقیقات کے لیے


ایک ٹیم وہاں روانہ کی جس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ایک دوسری ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشد نے لکھا کہ میں ڈاک کے دفتر میں ہونے والی لاپرواہی کا نوٹس لینے کے بعد محکمے کو بتا دیا ہے کہ ہم شفافیت کے سوا اور کوئی بات قبول نہیں کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ سروسز کی بہتری کے لیے صارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑا ہے۔ نیز سروسز صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں اور دفترمیں گاہکوں کو ڈیل کرنیوالا عملہ صارفین کی تعداد کے مطابق نہیں تھا۔

موضوعات:

loading...