اقوام متحدہ میں حماس کے خلاف امریکا کی مذمتی قرارداد ناکام

7  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی مذمت کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ غزہ پر حکمرانی کرنے والی تنظیم حماس کے خلاف امریکا کی یہ پہلی قرارداد تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے 193 رکنی عالمی ادارے نے ایک قرارداد کے ذریعے طے کیا تھا کہ امریکی قرارداد کی منظوری کے لئے ایوان کی دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔

جبکہ امریکا اسے سادہ اکثریت سے منظور کرانے پر زور دے رہا تھا۔امریکی مندوب نکی ہیلی نے ووٹنگ سے پہلے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ قرارداد کی منظوری سے ایک ایسی تاریخ رقم ہو گی جس میں غیر مشروط طور پر حماس کے خلاف ایوان کا موقف سامنے آئے گا کیونکہ بقول نکی ہیلی حماس دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بے ڈھنگی اور واضح مثال ہے۔تاہم جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 جبکہ مخالفت میں 57 ووٹ پڑے جبکہ 33 ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…