بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حزب اللہ کی سرنگیں خطے میں ایرانی جارحیت کا ثبوت ہے : اسرائیلی وزیراعظم

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے لبنان کی سرحد پرزیرزمین حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرنگیں خطے میں ایرانی جارحیت کا کھلا ثبوت ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاھو نے لبنان کی سرحد

سے متصل اس علاقے کا دورہ کیا جہاں اسرائیلی فوج حزب اللہ کی مبینہ سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے اس دورے کے ہمراہ بعض ممالک کے سفیربھی موجود تھے۔ انہوں نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی سرنگیں خطے میں ایرانی جارحیت کا کھلا ثبوت اور واضح مثال ہیں۔سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دشمن سرنگوں کو اسلحہ کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔ حزب اللہ اور حماس کے پاس یہ ایک جنگی حربہ ہے۔ جب بھی ہمیں ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت پڑی گریز نہیں کریں گے۔ جوہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کریاس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ حزب اللہ اور حماس دونوں کو اس کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی سرگرمیوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ حزب اللہ اور حماس پر بھی مزید پابندیاں عاید کی جانی چائیں۔ ہمیں امید ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مزی اقتصادی اور معاشی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…