ایران نے عراق، شام اور یمن کو تباہ کرنے پر18 ارب ڈالر لگا دئیے،امریکی محکمہ خارجہ

11  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران عراق، شام اور یمن میں دہشت گردی کی سپورٹ پر 18 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کر ڈالے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ کو امریکی محکمہ خارجہ میں ایران کے لیے مختص ایک ورکنگ گروپ نے تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے القدس فورس کے ذریعے ان رقوم کو مختلف طریقوں سے اْن ملیشیاؤں اور جماعتوں تک منتقل کیا جو اس کی طرف سے خطّے میں لڑ رہی ہیں۔

رپورٹ میں خطّے میں ایرانی نظام کے تباہ کر رویّے کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس واسطے ایران نے دہشتگردی اور میزائل پروگرام کی فنڈنگ اور سپورٹ کی، خود پر عائد پابندیوں کو چکمے دئیے، سمندری اور سکیورٹی دھمکیاں جاری رکھیں اور انسانی حقوق کی پامالی کی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران نے القاعدہ تنظیم کے ارکان کو پناہ دینے اور ان کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں تنظیم جنگجوؤں اور مالی رقوم کو شام اور جنوبی ایشیا کے علاقوں میں منتقل کرنے میں کامیاب رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…