دنیا کا سرد ترین مقام دریافت، درجہ حرارت کتنا نوٹ کیا گیا؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

28  جون‬‮  2018

بولڈرسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے عین ان مقامات کی نشاندہی کی ہے جنہیں بلاشبہ زمین پر سرد ترین جگہ قرار دیا جاسکتا ہے اور مشرقی انٹارکٹیکا کی بلند ترین سطح مرتفع (پلیٹو) کو دنیا کا سب سے ٹھنڈا مقام کہا جارہا ہے۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر میں واقع نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر (این ایس آئی ڈی سی) کے مطابق انہوں نے زمین پر سرد ترین جگہ دریافت کرلی ہے جہاں خاص حالت میں درجہ حرارت منفی 100 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

انٹارکٹیکا یا براعظم قطب جنوبی سے سردیوں میں سیٹلائٹ ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سردیوں کی راتوں میں یہاں ٹھنڈک کا عالم یہ ہوتا ہے کہ منفی 98 درجے سینٹی گریڈ تک ہوجاتا ہے۔ یہ ایک بلند اور وسیع میدانی علاقہ یعنی سطح مرتفع (پلیٹو) ہے۔یہ علاقہ سطح سمندر سے 3500 میٹر بلند ہے جہاں ہوا بہت مہین ہے جبکہ یہاں خشکی کا راج ہے۔ دنیا کے اس سرد ترین مقام پر انٹارکٹیکا پر تحقیق کا بہترین مرکز قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل 1983 میں روسی موسمیاتی اسٹیشن نے یہاں منفی 89 درجے سینٹی گریڈ جتنی سردی نوٹ کی تھی تاہم 2013 میں سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہوا کہ بعض حصوں پر درجہ حرارت منفی 93 درجے سینٹی گریڈ بھی ہوسکتا ہے اور نئی تحقیق بھی سیٹلائٹ ڈیٹا کی روشنی میں کی گئی ہے۔ماہرین نے ناسا کے ٹیرا اور ایکوا سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ نووا کے پولر آپریشنل اینوائرونمنٹ سیٹلائٹس کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے۔ 2004 سے 2016 کے درمیان جمع شدہ ڈیٹا کے تفصیلی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ کم سے کم 100 مقامات ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 98 درجے سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔انتہائی سرد علاقے سینکڑوں کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں اور ان مقامات پر جگہ جگہ برفیلے گڑھے موجود ہیں۔ کئی ہفتوں تک یہاں کی ٹھنڈک برقرار رہتی ہے اور یہ سردیوں کی راتوں میں رونما ہوتی ہے۔ تاہم ابھی یہ فیصلہ سیٹلائٹ تصاویر اور ڈیٹا سے کیا گیا ہے جب کہ ہوا کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے سائنسدانوں کو وہاں ایک تحقیقی مرکز قائم کرنا ہوگا۔ سائنسداں کوشش کررہے ہیں کہ اگلے چند برسوں میں وہ موسمِ گرما میں اپنے آلات کے ساتھ وہاں کا دورہ کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…