جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ناکام فوج بغاوت کے پیچھے یورپی یونین کا ہاتھ،ثبوت موجود ہیں،ترک وزیرخارجہ

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

انقرہ(این این آئی)ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی اور یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین میں صرف چند ممالک ہی ترکی کی اس بلاک میں شمولیت کے خلاف ہیں۔جرمن ریڈیو سے بات چیت میں ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات، شام کی خانہ جنگی اور ترکی میں2016 کی ناکام فوجی بغاوت

کے علاوہ دیگر کئی اہم موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے کئی یورپی ممالک کا بھی ہاتھ تھاتقریبا سبھی ممالک ہی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے پاس شواہد ہیں لیکن اس تناظر میں انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ مولود چاؤش اولو کا مزید کہنا تھا کہ انہیں تعجب ہے کہ اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد کوئی مغربی سیاستدان ترکی کیوں نہیں آیا۔شامی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کو ہی کرنا چاہیے یہ شامی عوام کا استحقاق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ملک کو رہنما کون ہو گا۔ اس لیے ہمیں اس ملک کو جمہوری انتخابی عمل کے لیے تیار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ترکی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے یہ بھی کہا کہ شام میں قیام امن کی خاطر انقرہ حکومت نے روس کے ساتھ کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے جبکہ اس میں ایران کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ پسند آئے یا نہ لیکن ایران بھی اس معاملے میں ایک اہم فریق ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ترک حکومت کو ایران کے ساتھ متعدد اختلافات بھی ہیں، جن میں بشار الاسد کا معاملہ بھی شامل ہے۔ مولود چاؤش اولو کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی ملک یا شخص کے ساتھ مل کر کام کیا جاتا ہے تو لازمی نہیں کہ تمام معاملات پر ہی اتفاق کر لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…