ریاض (این این آئی ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے منظر عام سے غائب ہیں۔ وہ چند ہفتوں سے منظر عام پر نہیں تھے جس کی وجہ سے عوام میں ان کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری نے کہاکہ محمد بن سلمان پر حملہ اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا۔
ایک سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل کے باہر گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ فائرنگ ایک کھلونا ڈروں ن کو تباہ کرنے کیلئے کی گئی تھی جو شاہی محل کی حدود میں گھس آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے حملہ نہیں کیا گیا تاہم چند ایسی گاڑیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں جن سے شاہی محل پر فائرنگ کی گئی تھی۔