بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایسا بھارتی اداکار جس نے ولن کا کردار نبھانے کا معاوضہ 200 کروڑ لیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سنیما میں ہمیشہ ہیرو کو فلم کی کامیابی کا سہرا دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑے مرد اداکاروں کو بھاری چیکس ملتے ہیں، لیکن ان میں ایک ایسا ولن بھی موجود ہے جس نے ایک فلم کیلئے 200 کروڑ لیے۔آج کل ٹاپ اسٹارز ایک فلم کیلیے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کماتے ہیں جو کچھ سال پہلے فلموں کے مکمل بجٹ کے برابر ہوتا تھا۔ تاہم جیسے ہی ہیروز کا معاوضہ بڑھ رہا ہے، دیگر فنکاروں کے معاوضے بھی بڑھے ہیں لیکن اتنے زیادہ نہیں۔البتہ فلمی ولن کے سیکشن میں کچھ اداکار اب ہیروز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔

بھارت کے سب سے مہنگے ولن نے ایک فلم کیلیے حیران کن 200 کروڑ روپے وصول کیے۔کے جی ایف سیریز سے مشہور سپر اسٹار اداکار یش بھارتی سنیما کی تاریخ کے سب سے مہنگے ولن بن گئے ہیں۔ اداکار نتیش تیواری کی ایک فلم میں شریک پروڈیوسر اور فلم میں ”راون” کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یش کے معاوضے اور فلم کی ڈسٹریبیوشن شیئر کا مجموعہ 200 کروڑ روپے بنتا ہے جو فلم کے مرکزی ہیرو رنبیر کپور سے زیادہ ہے۔یش نے رامائن میں راون کا کردار ادا کیا، جس کی بدولت وہ کسی بھی بھارتی فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ولن بن گئے۔ انہوں نے کمل ہاسن کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے کلکی 2898 اے ڈی میں اپنی مختصر شرکت کے لیے مبینہ طور پر 25ـ40 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…