بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان آن لائن 750 روپے کی فراڈ اسکیم بیچ کر امیر بن گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور (این این آئی )بارہویں پاس نوجوان نے اپنے شاطر دماغ کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں آن لائن 750 روپے کی اسکیم بیچ کر خوب پیسے کمالیے۔بھارتی ریاست راجستھان کے بھیلواڑا میں پولیس نے 12ویں پاس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پورے بھارت میں سیکڑوں لوگوں کو 750 کی ایک اسکیم کے تحت دھوکہ دیا تھا اور انہیں لوٹا۔بھیم گنج پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے بعد گزشتہ 18 ماہ میں ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے کافی امیر ہوگیا، نوجوان کے اکاونٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران حیران کن ٹرانزیکشن کی گئی۔

نوجوان کے خلاف مہاراشٹر، ادیشہ اور اتراکھنڈ میں شکایات درج کی جاچکی ہیں، پولیس اسکی مالی معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔تفتیش کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے 29 ڈیپٹ اورکریڈیٹ کارڈ، 9 اسکینرز، 11 بینک کے چیک بکس، 23 پین ڈرائیوز، 9 اسکینرز، ایک کارڈ ریڈر، 5 سم کارڈز، تین سیلس اور دیگر کاغذات ضبط کئے ہیں۔پولیس آفیسر جتین جین نے بتایا کہ ایس پی دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں بھیلواڑا میں سائبر فراڈ کوختم کرنے کیلئے آپریشن اینٹی وائرل نافذ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران انمول نگر کے رہائشی وحید حسین نامی نوجوان کو پکڑا گیا۔انھوں نے بتایا کہ 2022 میں سائبر مجرم بنٹی بابا نے وحید کو ٹریننگ دی تھی، بعدازاں وحید نے فیک سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے اور لوگوں کو فیک ویب سائنٹس کا اشتہار دینے کی شروعات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…